Urdu Quotes for Status

0

مشورہ بہت سستا ہے ایک سے مانگو دس لوگ دیں گے اور مدد مہنگی ہے دس سے مانگو تو کوئی ایک دیتا ہے

اپنے ظرف کے جانے کا حساب خود نہیں کیا جاتا ۔ اسے آزمانے والے پر چھوڑ دو

اپنے ہاتھ سے کی ہوئی نیکی اور دوسرے سے سرزد ہونے والے گناہ کا تذکرہ کسی سے نہ کرو یہ تمہارے کردار کا امتحان ہے

امید کہیں مت چھوڑنا کمزور تمہارا وقت ہے اللہ نہیں

لوگوں کو اسی طرح معاف کرو جیسے تم خدا سے امید رکھتے ہو کہ وہ تمہیں معاف کر دے گا

امید آدھی زندگی ہے اور مایوسی آدھی موت ہے

آخرت ایک امید ہے اچھے کام کرنے والوں کے لئے اور ایک ڈر ہے برے کام کرنے والوں کے لئے

جب کسی کی بہت سی اچھائیاں چھوڑ کر ایک برائی پر طعنہ مارو تو اگلی دفعہ اس سے ایک اچھائی کی امید بھی نہ رکھنا

بعض اوقات ہم ذہنی سکون کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top