These
lines from renowned novels capture the depth of human experiences, emotions,
and universal truths. Each quote carries its own significance, whether it's
highlighting societal contrasts, the complexities of love and relationships,
the passage of time. They
showcase the profound impact literature can have on our lives by resonating
with readers long after the pages have been turned.
شکر ادا نہ کرنا بھی ایک بیماری ہوتی ہے،
ایسی بیماری جو ہمارے دلوں کو روز بروز
کشادگی سے تنگی
کی طرف لے جاتی ہے
جو یماری زبان پر شکوہ کے علاوہ اور کچھ آنے ہی نہیں دیتی
اگر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت نہ ہو تو ہمیں انسانوں کا بھی شکریہ ادا کرنے کی عادت
پڑتی،
اگر ہمیں خالق کے احسانوں کو یاد رکھنے کی عادت نہ ہو تو
ہم
کسی مخلوق کے احسان کو بھی یاد رکھنے کی عادت نہیں سیکھ سکتے
ہمارے خواب ہمارے اثاثے ہوتے ہیں،
جن ک پرورش سے لے کر ٹوٹنے تک کے ذمہ دارصرف ہم خودہوتے ہیں
جس دل جس آنکھ نے خواب کی پرورش کی ہو، وہی آنکھ، وہی دل
اسکی کرچیوں کی وارث بھی ہوا کرتی ہے۔
خوابوں کے ٹوٹنے پر ان کی کرچیوں کو
آنکھ اوردل میں رکھنا چاہیے
تا کہ ان کرچوں کی چھبن سے خون رسے
اور
اس تکلیف کی شدت سے زندگی کا احساس باقی رہے۔
ورنہ اکثر خوابوں کے ٹوٹ کر بکھر جانے سے زندگی کا ایک حصہ بھی مر جایا کرتا ہے
ہم لوگوں کے ساتھ کے لیے نہیں ترستے
ہم لوگوں کے ساتھ کی چاہ کے لیے ترستے ہیں
اور اسی چاہ سے محبت کرتے ہیں
وہ لوگ مل جاتے ہیں تو لگتا ہے
کہ
وہ تو کچھ نہ تھے سب کچھ تو وہ چاہ تھی
جس کی ہم نے صدیوں اسکی پرستش کی تھی
جب دکھ شدت اختیار کر جائیں
تو
بولنے کی غلطی مت کرنا۔
یہ تو صبر کے لمحات ہوتے ہیں۔
وہ لمحے
جب اللہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے
اور وہ جب ساتھ ہو جاتا ہے
تو عرش سے فرش تک پہنچا دیتا ہے۔ دیکھو یہ موقع گنوانے کا، نہیں پانے کا ہوتا ہے
اور یہ “کتاب”۔
یہ آپ کو آپ کا ماضی، حال اور مستقبل کیسے دکھاتی ہوں۔
“اس میں سب لکھا ہے”۔
گزرے واقعات اور وہ جو میرے ساتھ پیش آنے والا ہے۔
مجھے ایسے موقعے پر کیا کرنا ہے۔
محمل کا دل زور سے دھڑکا
وہ سیاہ فام لڑکی اسے بہت عجیب بات بتا رہی
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم دل کھول کر ڈھیر ساری باتیں کرنا چاہتے ہیں!!! اور لفظ ہم سے روٹھ جاتے ہیں ہم ایسے بے بس ہو جاتے ہیں کہ کچھ کہہ ہی نہیں پاتے۔
زندگی میں انسانوں کے شر سے بڑھ کر خوفناک چیز کوئی نہیں، کوئی بھوت، بونا، یا برائ انسان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔