گر کوئی ہمیشہ مضبوط اور بے نیاز رہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہے، اس کے سو اسب کمزور ہیں۔ کیا انسان، کیا جنات، کیا فرشتے۔ سب کے ہاتھ اور دل بندھے ہیں۔ سب اپنے اپنے مسئلوں سے لڑرہے ہیں اور ہمیشہ لڑتے رہیں گے
اللہ تعالی نے آپ کے چہرے کو وہی رنگ دیا ہے جو وہ چاہتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ہڈیوں کو اتناہی اونچایا چھوٹا بنایا ہے جتنا قد وہ آپ کو دینا چاہتا تھا۔ اعمال آپ کے جو بھی ہوں اللہ تعالی کہتا ہے کہ صورتیں اس نے آپ سب کی اچھی بنائی ہیں۔
مشہور عورت کی قسمت میں دوباتیں لکھی ہوئی ہیں حسد اور بد نامی۔ بد نامی اس کی مخالف کرتے ہیں اور حسد کی مار اسے دوسری عورتیں دیتی ہیں۔
میرے بابا مجھ سے کہتے ہیں کہ بیٹا عدالت میں جب کسی کو پیش کیا جاتا ہے تو وہاں وہ شخص نہیں اُس کا وکیل بولتا ہے تو جب کبھی تمہیں زندگی میں لگے کہ تمہیں کچھ لوگ کشکھڑے میں کھڑا کر رہے ہیں تو یاد رکھنا تمہارا وکیل وہ رب ہے حَيْنَا الله ونعم الوكيل تو تم بھی خاموش رہنا ۔ ۔ تمہارا رب تمہارے لیے کافی ہو جائے گا !
اصل چیز آپکا ذہنی طور مطمئن ہونا ہے پھر یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ کیسی زندگی جی رہے ہیں۔ بظاہر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی لوگ ادھورے اسی لئے نظر آتے ہیں کیوں کہ وہ اطمینان جیسی دولت سے محروم ہیں۔ اور یہ تو اٹل حقیقت ہے کہ زندگی میں سب کچھ مل ہی نہیں سکتا۔ اس لئے بس وہ چیز وہ تعلق تلاش کریں جو آپکو مطمئن کر دے.