Best quotes from Urdu Novels with images

0

اللہ کا ایک اصول ہے، جب کوئی کسی پر الزام لگاتا ہے جو اس نے نہ کیا ہو یا ترک کر چکا ہو، تو مرنے سے پہلے وہ خود اس میں ضرور ملوث ہو جاتا ہے۔"

اصل چیز آپکا ذہنی طور پر مطمئن ہونا ہے پھر یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ کیسی زندگی جی رہے ہیں۔ بظاہر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی لوگ ادھورے اسی لئے نظر آتے ہیں کیوں کہ وہ اطمینان جیسی دولت سے محروم ہیں۔ اور یہ تو اٹل حقیقت ہے کہ زندگی میں سب کچھ مل ہی نہیں سکتا۔ اس لئے بس وہ چیز وہ تعلق تلاش کریں جو آپ کہ مطمئن کر دے۔


لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ سعدی، تمہیں اتنا اچھا قر آن کس نے سکھایا؟ میں ان سے کہتا ہوں کہ مجھے میرے رب نے سکھایا ہے۔ آپ اس سے علم کی دعا کریں۔ وہ آپ کو مجھ سے بھی اچھا قرآن سکھائے گا۔ 



" کائنات وہ ہے جسے تو نے بنایا، اور سیدھا رستہ وہ ہے جسے تو نے دکھایا۔ پس تو قدموں کو پھیر دے اپنی رضا کی طرف اے بلندیوں کے رب۔"



چھری نے اسماعیل کو نہیں کاٹا۔ آگ نے ابراہیم کو نہیں جلایا۔ مچھلی نے یونس کو نہیں کھایا۔ پانی نے موسی کو نہیں ڈبویا۔ اللہ پر توکل کرو بیشک اللہ حفاظت کرنے والا ہے



اپنےآپ کو پہچانو، اپنے اندر کی خوبیوں کو نکھارو۔ دوسرے لوگوں کی رائے سے بے نیاز ہو کر اپنا کام کرو۔ تمہاری عزت بڑھے گی اور تم لوگوں سے خواہ مخواہ متاثر نہیں ہو گے۔ کیونکہ تم یہ بات جان جاؤ گے کہ تم بھی کسی سے کم نہیں ہو ۔



"کسی کی محبت اور خوف آپ کی عزت سے بڑا نہیں ہونا چاہیے اللہ تعالیٰ کی رضا کا سوچا کریں، کیونکہ اللہ تعالی ہر اس چیز سے بڑا ہے، جس سے ہم ڈرتے ہیں یا جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔۔



لوگ نہیں بدلتے ۔ دوست بدلنے پڑتے ہیں۔ دوست ہماری ذات پہ لگے مختلف تالوں کی چابیاں ہوتے ہیں۔ اور ہر چابی ہر تالے کے لیے نہیں ہوتی۔

دنیا کا کوئی دروازہ نہیں ہوتا جسے کھول کر ہم اس سے باہر نکل جائیں۔ دنیا کی صرف کھڑکیاں ہوتی ہیں جن سے ہم باہر جھانک سکتے ہیں بعض دفعہ یہ کھڑ کیاں دنیا سے باہر کے منظر دکھاتی ہیں بعض دفعہ یہ اپنے اندر کے منظر دکھانے لگتی ہیں۔ مگر رہائی اور فرار میں کبھی مدد نہیں دیتیں۔

اللہ چاہتا تو سب لوگ ہی اچھے اور نیک ہوتے ۔ ہر مشکل پر صابر اور ہر وقت یقین کرنے والے۔ لیکن پھر امتحان پر اجر کیا؟ "سزا اور انعام کیسا "

اللہ کا ایک اصول ہے، جب کوئی کسی پر الزام لگاتا ہے جو اس نے نہ کیا ہو یا ترک کر چکا ہو، تو مرنے سے پہلے وہ خود اس میں ضرور ملوث ہو جاتا ہے۔"


 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top