Best Life Quotes in urdu

0


   

زندگی میں کبھی نہ کبھی ہم اس مقام پر آجاتے ہیں جہاں سارے رشتے ختم ہو جاتے ہیں ۔ وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور اللہ ہوتا ہے۔ کوئی ماں باپ کوئی بہن بھائی کوئی دوست نہیں ہوتا۔ پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاؤں کے نیچے زمین ہے اور سر کے اوپر آسمان بس صرف ایک اللہ ہے جو ہمیں اس خلا میں تھامے ہوئے ہے پھر پتہ چلتا ہے کہ ہم زمین پر پڑی مٹی کے ڈھیر میں ایک ذرے یا درخت پر لگے ہوئے ایک پتے سے زیادہ کی وقعت نہیں رکھتے اور پھر پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف ہمہیں فرق پڑتا ہے۔




 اکثر غلطیاں کرنے کے بعد ہم بار بار معافیاں مانگتے ہیں اور پھر انھیں غلطیوں کو دہراتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی معافیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔


اللہ تعالٰی ہر اس چیز سے بڑا ہے جس سے ہم ڈرتے ہیں یا جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔



محبت جو اتنی ضروری ہے تو خود سے کیوں نہیں کرتے تم



 عزت نفس سے اوپر کوئی شے نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں باعزت پیدا کیا ہے۔ کیا اللہ کو یہ بات پسند آئے گی کہ ہم دوسروں کے پیچھے اتنا بھا گیں کہ اس عزت کی پرواہ ہی نہ رہے جو اللہ نے ہمیں عطا کی تھی؟ کیا اللہ تعالیٰ کو ایسا انسان پسند ہوگا جو دوسروں کی توجہ پانے کے بہانے ڈھونڈ تا ہوگا ؟ نہیں! اللہ تعالیٰ کو غنی انسان پسند ہیں۔ جو ہر اس چیز سے بے نیاز ہوں جولوگ اسے دے سکتے ہوں۔




 جب ہم نعمت کا لفظ سنتے ہیں تو ذہن میں مال و اولاد آتی ہے۔ خوشیاں اور آسانیاں آتی ہیں۔ وہ بھی نعمتیں ہیں لیکن وہ آزمائشیں زیادہ ہیں۔ اصل نعمت ایمان کی دولت ہے۔


 ہم نے اللہ کی دوسری مخلوق سے سیکھنا ہے کہ جو ہماری فطرت ہے ہم وہ کرتے رہیں گے۔ اگر ہماری فطرت میں دوسروں کا خیال رکھنا ہے اگر ہم دوسروں کا احساس کرتے ہیں جب دوسرے نہیں کرتے تو ہمیں یہ کرتے رہنا چاہیے۔ ہمیں اپنے آپ سے غداری نہیں کرنی چاہیے۔ اپنے حصے کا کام بھی نہیں روکنا چاہیے۔ ہمارا اجر اس رب کے پاس ہے جو عزیز بھی ہے اور حکیم بھی۔


 ہم انسان جلد باز ہیں۔ ہمیں ہر چیز فوراً چاہیے۔ قرآن میں ایک جگہ آتا ہے کہ ہم بعد میں ملنے والی کی بجائے جلدی ملنے والی کو ترجیح دیتے ہیں، سو جو لوگ دنیا کی زندگی سے محبت کرتے ہیں آخرت کے مقابلے پہ ، وہ بنیادی طور پہ جلدی ملنے والی چیز کو دیر 
سے ملنے والی چیز پہ ترجیح دے رہے ہوتے ہیں۔ اور یہ ہمارا ایک المیہ ہے۔


 محبت میں انا اور تکبر کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ تعلیم یافتہ ، سمجھدار ، سوجھ بوجھ رکھنے والے شخص کو بھی اگر محبت کی دہکتی ہوئی آگ آگھیرے تو وہ بھی جی کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top