لوگ کہتے ہیں زندگی میں یہ ضروری ہے، وہ ضروری ہے، میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا۔ نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ نہ لوگوں کی محبت ۔ بس آپ ہونے چاہئیں اور آپ کا اللہ سے ہر پل بڑھتا ہوا تعلق ہونا چاہیئے
تکلیف گریڈز سے نہیں ہوتی۔ ان لوگوں کے رویے سے ہوتی ہے جن کے ہاتھوں میں والدین اپنے بچے دیتے ہیں تاکہ وہ ان کی شخصیت سازی کریں۔ لیکن ان میں سے اکثر استادوں کو خود تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ بچے کی کچی شخصیت کو کیسے ڈیمج کر رہے ہیں۔"
جنت ماں کے پیروں تلے ہوتی ہے ۔ مگر وہ صرف ماں کے پیر دبانے سے نہیں ملتی ۔ ماں کے پیروں کے نیچے کی زمین بننا پڑتا ہے ۔ وہ زمین جو بوجھ اٹھاتی ہے ۔ جو ماں کو اس کے قدموں پر کھڑا کرتی ہے
میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھے معاف کرے' بی۔ تم نے درست کہا تھا۔ دھو کہ انسان کو ڈیمیج کر دیتا ہے۔ میں نے اسے ڈیمیج کر دیا ہے اور مجھے اس بوجھ کے ساتھ رہنا ہے۔
جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ کو آپ کی ہر کے ساتھ قبول کرتے ہیں “
ناکامیوں کے ڈھیر پہ چھپی کامیابی ڈھونڈ نکالنا بڑے لوگوں کی پہچان ہے
کمزور انسان گلہ کرتا ہے کہ حالات ہی ایسے تھے کہ میرے خواب چھن گئے بہادر انسان کہتا ہے انہی حالات نے مجھے خواب دیکھنے پر مجبور کیا تھا
صبر کی ایک شرط ہوتی ہے یہ صرف اسی مصیبت پر کیا جاتا ہے جس سے نکلنے کا راستہ موجود نہ ہو
بعض دفعہ دوست تو وہی ہوتے ہیں مگر وقت انسان کو اتنا آگے لے جاتا ہے کہ وہ اپنے دوست کے مدار سے ہی نکل آتا ہے۔ پھر کتنا ہی میل ملاقات رکھ لے، وہ درمیانی فاصلہ ناقابل عبور بن جاتا ہے۔
سب یہی سیکھاتے ہیں کہ کامیاب کیسے ہوتا ہے۔ کوئی یہ کیوں نہیں سیکھاتا کہ ناکام کیسے ہوتا ہے؟ جباب چلی جائے تو کیا کرو گے کام میں نقصان ہوگا تو کیا کرو گے؟ صفر سے دوبارہ کیسے شروع کرو گے؟ سب ہمیں کامیابی کے لیے تیار کرتے ہیں کوئی ہمیں ناکام ہونے کے لیے تیار کیوں نہیں کرتا؟"
انتقام کے سفر پر نکلنے والے کو چاہیے کہ دو قبر کھودے ایک دشمن کی اور ایک خود اپنی ۔۔۔
یہ ہم دوسروں کا غصہ اپنی ماوں پہ کیوں نکالتے ہیں؟ دوستوں پہ کیوں نہیں نکالتے ؟ باس یہ کیوں نہیں نکالتے؟ کیونکہ ماوں پہ ہمارا بس چلتا ہے۔ اور مائیں بھی چپ کر کہ کیوں سُن لیتی ہیں؟ ماں سے لڑنے کے بعد کا گلٹ۔۔۔۔ اس گلٹ کا کیا کرے انسان؟
ڈرانے والے کی غذا آپ کا ڈر ہو تا جس دن آپ اس غذا کو روک دیں گے وہ کمزور پڑ جائے گا
" میری ماں کہتی ہیں کہ جب ہم دوسروں کے لیے جگہ بناتے ہیں تو اللہ تعالی ہمارے لیے زندگی کشادہ کر دیتا ہے "