Wasif Ali Wasif Quotes in urdu

0

مجبور ہونا کوئی بری بات نہیں اور سچ پوچھو تو مجبور ہونا کوئی اچھی بات بھی نہیں

یتیم کا مال کھانے والا ہزار یتیم خانے بنائے . سکون نہیں پائے گا۔

جس کی شکل انسان والی ہے اُس کی مدد کرتے وقت مذہب نہ پوچھنا، بس مدد کر و اُس کی

تم عقل کے راستے پر چلنے سے پہلے جب ، ایمان اور تابعداری کا راستہ اختیار کرو ۔ جن لوگوں سے دعا لینی ہے، ان لوگوں کے ساتھ جھگڑا نہ کرو

دعا یہی کرنی چاہیے کہ ذکر الہی جاری رہے اور راتیں اپنے اشکوں سے منور رہیں اور لوگ ہمارے ہاتھوں سے محفوظ رہیں اور پیشانی سجدوں سے محروم ناہو۔

بعض اوقات پرانا دوست مل جائے تو دولت آ جاتی ہے ۔ خالی پیسہ تو امیری نہیں ہے۔ امیری غریبی یہ تو نہیں ہے کہ جیسے پیسہ چلا گیا تو وہ غریب ہو گیا اور پیسہ آگیا تو بندہ امیر ہو گیا ۔ سوال یہ ہے کہ جن لوگوں کے لئے پیسہ کما رہے ہو، ان کو راضی ہونا چاہیے۔ اگر بیٹا خفا ہو کے گھر سے چلا جائے اور پیدل جائے تو آپ بتائیں کہ کون ہوں گے جو یہ برداشت کریں گے۔ تب وہ کیا کہے گا؟ مجھے بیٹا چاہئے ۔ تو دولت کس چیز کا نام ہے؟ بیٹے کا راضی رہنا ، ماں باپ کا راضی رہنا، دوستوں کا دوست بنے رہنا اور محبت کا قائم رہنا

یہ دعا ضرور کیا کرو کہ یا اللہ ہمیں ایسی زندگی دے جس پر ہم بھی راضی رہیں اور تو بھی راضی رہے۔

رفاقتوں کے فیض اعتماد سے ہیں بد اعتماد انسان نہ کسی کا رفیق ہو تا ہے نہ اس کا کوئی حبیب ہو تا ہے۔

زندگی آغاز سے پہلے بھی تھی اور انجام کے بعد بھی ہوگی .زندگی تو بس زندگی ہے ۔ اس کا یوم پیدائش اور اس کا یوم وصال کیسے معلوم

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top