Motivational quotes in urdu text

0

زندگی کے لئے ایک بہترین سوچ ہر ایک کی سنو اور ہر ایک سے سیکھو کیونکہ ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا لیکن ہر ایک کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے

روٹھے دوستوں کو منانے میں دیر نہیں کرنی چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ نقش مٹ جائیں اور ہم تلاش کرتے رہ جائیں اور کہیں ان کا نشان نہ پاسکیں

ماضی بدل نہیں ۔ سکتا پر حال اور مستقبل آج بھی ہماری مٹھی میں ہے


لمبی امیدوں سے دور رہا کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس موجودہ نعمتوں کو حقیر بنا دیتی ہیں۔

کائنات میں کتنی بڑی بڑی رکاوٹیں کیوں نا آجائیں کوئی ایسی رکاوٹ نہیں جو تمہاری آواز کو اس تک نا جانے دے، کوئی ایسی پکار نہیں جو اللہ نے تمہاری سنی نا ہو، اگروہ دیر کر رہا ہے تو ممکن ہے کے اسکے پیچھے اسکی کوئی مصلحت ہو یا تمہارا مانگنا اسے پسند آگیا ہو!

ایسی سختی یا پریشانی جس کی وجہ سے بندہ اپنے رب سے رجوع کرنے اس خوشی سے بہتر ہے جس کی وجہ سے بندہ اپنے خالق سے دور ہو جائے

تم حق بات کہنے سے مت ڈرو۔ کیونکہ نا کوئی تمہیں موت دے سکتا ہے اور نا کوئی تمہارا رزق کم کر سکتا ہے۔۔۔

منزل پہ سفر ختم نہیں ھو جا تا اگر سفر کرنا ہو تو منزل سے آگے بھی راستے ھوتے ہیں ان راستوں پہ سفر کا ارادہ کرنے سے منزل کے خفا ہونے کا خدشہ ہوتا ھے

زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کے لئے تیز چلنا ضروری نہیں بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا اور مسلسل چلتے رہنا ضروری ہے۔

سوچیے۔ ۔ ۔ ۔لیکن جذ بہ تعمیر کے ساتھ

 عطا کیجئے ۔ ۔ ۔ لیکن فیاضی کے ساتھ 

زندہ رہیے ۔ ۔ ۔ لیکن حوصلے کے ساتھ

 سفر کیجئے ۔ ۔ لیکن نیک ارادے کے ساتھ

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top