صبر ایک ایسی سواری ہے جواپنے سوار کو کبھی گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں میں۔
اچھی صورت دل کو متاثر کرتی ہے جبکہ اچھی سیرت روح جیت لیتی ہے۔
جو عقل سلیم رکھتا ہے وہ خلوت اختیار کرتا ہے کیونکہ تنہائی میں قلب کی صفائی ہوتی ہے
اگر آنکھ کی بینائی ختم ہو جائے تو انسان رات اور دن میں فرق نہیں کر سکتا اسی طرح دل اندھا ہو جائے توانسان حق اور باطل
میں فرق نہیں کر سکتا۔
غور و فکر کرواور خود کو مکمل بنانے کی کوشش کرو تا کہ دوسروں کا کمال تمہیں غمگین نہ کرے
لا حاصل کا غم نہ کریں۔۔ کچھ چیزیں جو نہیں ہوتیں، ان کا ہو جانا آفت ہوتا ہے۔
جو شخص نیک اور ہوس سے آزاد ہو وہی اصل بادشاہ ہے۔
اگر توبیکار پتھر ہے تا کسی صاحب علم کے پاس بیٹھ گوہر بن جائے گا۔
ایک موم بتی دوسری موم بتی کو روشن کرتے ہوئے کبھی اپنی روشنی نہیں کھوتی۔