تمہاری راہ میں ہمیشہ پتھر پھینکیں گے اب یہ تم پر ہے کہ تم ان پتھروں سے کیا بناتے ہو۔ مشکلات کی دیوار یا کامیابی کا پل
شخصیت میں عاجزی نہ ہو تو معلومات میں اضافہ علم کو نہیں بلکہ تکبر کو جنم دیتا ہے
زندگی میں اتنا ضرور پڑھ لو کہ جب تمھارے بولنے کی باری آئے تو لوگ لکھنے لگ پڑیں
اگر پنسل بن کر کسی کی خوشیاں نہیں لکھ سکتے تو کوشش کرو کہ ربر بن کر کسی کے غم مٹادو
اگر آپ اس شخص کی تلاش میں ہیں جو آپ کی زندگی کو تبدیل کرے گا تو ایک نظر شیشہ کی طرف دیکھ لینا
اگر انسان کسی صحیح راستے پر گامزن ہے تو منزل کے حصول کے لیے کسی جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ بڑی کامیابیاں ہمیشہ دیر بعد آتی ہیں
کوشش کرو زندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے ہر کسی کے ساتھ اچھے سے اچھا گزارو کیونکہ زندگی نہیں رہتی پر اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں
جو انسان پانی سے نہاتا ہے وہ لباس بدلتا ہے مگر جو انسان پینے سے نہاتا ہے وہ وقت بدلتا ہے
اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستے کی پرواہ نہ کرو۔