20 Best Novels Quotes in Urdu By Nemrah Ahmed

0

ہم چار سال کی عمر سے گھنٹوں نصاب کو پڑھتے رہتے ہیں اور قرآن کو بڑھاپے کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں۔

ہمیں خوشی سے محبت نہیں ہوتی، خوشی کی خواہش " سے محبت ہوتی ہے۔ ہماری سب محبتیں "خواہشات" سے ہوتی ہے، کبھی کسی کو پانے کی تمنا، کبھی کوئی خاص چیز کو حاصل کرنے کی آرزو۔۔۔ شاید محبت صرف خواہش سے ہوتی ہے، چیزوں یا لوگوں سے نہیں۔"

یقین کریں محمل کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے ۔ آپ بے شک نماز نہ پڑھیں، بے شک سجدہ نہ کریں ۔ جو ہستیاں اس کے پاس ہیں، وہ اسکی عبادت سے تکبر نہیں کرتیں ۔ اگر آپ کر لیں تو اسے کیا فرق پڑے گا۔ اس آسمان کا بالشت بھر حصہ بھی خالی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدہ نہ کر رہا ہو۔

امام شافعی کہتے ہیں " آزمائش جب بہت تنگ ہو جاتی ہے تو پھر وہیں سے کھل جاتی ہے “

مصیبت میں صبر اور نماز وہ دو کنجیاں ہیں جو آپ کو اللہ تعالی کا ساتھ دلواتی ہیں۔ ان کے بغیر یہ ساتھ نہیں ملتا۔ اس لیے کوئی مصیبت آئے تو نماز میں زیادہ توجہ اور لگن ہو نا چاہیئے۔ مصیبت میں خاموشی کے ساتھ اللہ کی رضا پر راضی ہو کر جو کچھ موجود ہے اس پر شکر کرنا اور اللہ سے آگے اچھی امید رکھنا صحیح معنی میں صبر ہے۔

وہ کیسی عجیب سی کیفیت ہوتی ہے کہ جب دعا نہیں مانگی جاتی۔ دعا کے لئے اٹھے ہاتھوں کو دیکھ کر انہی ہاتھوں سے کئے جانے والے گناہ یاد آجاتے ہیں۔ تب ہمیں کیوں لگتا ہے کہ ہم گناہوں سے توبہ کرلیں گے اور پھر انہیں بھلا کر سب ٹھیک ہو جائے گا۔ گناہ ایسے پیچھا نہیں چھوڑتے، ان کے آثار ہمیشہ ان جگہوں پر موجود رہتے ہیں۔ گناہ تو ساری عمر پیچھا کرتے ہیں۔

" ایک سورہ ہے جسکا نام عنکبوت یعنی " مکڑی " ہے اس میں یہی لکھا ہے نا کے " جو شخص اللہ کے سوا دوسروں کو اپناکارساز بنا تا ہے اسکی مثال مکڑی کی سی ہے ، جو اپنا گھر بنتی ہے اور بیشک گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہی ہوتا ہے "

قرآن اور نماز، یہ دو وہ چیزیں ہیں جو ہر انسان کو اپنے لیے خود ہی کرنی ہوتی ہیں ۔ یہ کبھی کوئی دوسرا آپ کے لیے نہیں کر سکتا۔

بعض گناہ اس لمبی سڑک کی مانند ہوتے ہیں جن پر کوئی سپیڈ بریکر نہیں ہو تا ان پر چلنا شروع کرو تو بس انسان پھر چلتا ہی جاتا ہے اور جب تک کوئی بڑا ایکسیڈنٹ نہ ہو جائے وہ رک نہیں پاتا۔۔

" اپنے دل کو مضبوط کرو اور ہر ایک سے یہ توقع رکھنا چھوڑ دو کہ وہ تمہاری بات سمجھے گا۔۔ ہر بات ہر ایک کے لیے نہیں ہوتی۔ 

" اپنے دل کو مضبوط کرو اور ہر ایک سے یہ توقع رکھنا چھوڑ دو کہ وہ تمہاری بات سمجھے گا۔۔ ہر بات ہر ایک کے لیے نہیں ہوتی۔ 

ہم مرنے والے کی لیے تھوڑا ہی روتے ہیں بچے! مرنے والے کے لیے کوئی بھی نہیں روتا، ہم سب تو اپنے نقصان پر روتے ہیں کہ وہ ” ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلا گیا“

دینے والا ہا تھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔ ہر وقت دوسروں سے تسلی لینے کے بجائے بہتر ہے کہ ہم سلی دینے والے بنیں۔

ہمارے مسئلے اور ہماری پریشانیاں بھی راز ہی ہوتی ہیں ان کا دوسروں کے سامنے اشتہار نہیں لگاتے ، جو انسان اپنے آنسو دوسروں سے صاف کرواتا ہے وہ خود کو بے عزت کر دیتا ہے اور جو اپنے آنسو خود پونچھتا ہے ، وہ پہلے سے بھی مضبوط بن جاتا ہے'

آپ حجاب کے جس بھی درجے پر ہوں، صرف اسکارف لیں یا عبایا میں یا ساتھ میں نقاب بھی کریں، جو بھی کریں ، اس پر قائم رہیں۔ اس سے نیچے بھی نہ جائیں اور پھر اس کے لئے لڑنا پڑے تو لڑیں۔ مرنا پڑے تو مریں، مگر اس پہ سمجھوتا کبھی نہ کریں۔

بعض دفعہ دوست تو وہی ہوتے ہیں مگر وقت انسان کو اتنا آگے لے جاتا ہے کہ وہ اپنے دوست کے مدار سے ہی نکل آتا ہے۔ پھر کتنا ہی میل ملاقات رکھ لے، وہ درمیانی فاصلہ ناقابل عبور بن جاتا ہے۔

جو جتنا اچھا جھوٹ بولتا ہے بہارے! یہ دنیا اس کی ہوتی ہے ! لیکن پھر اُس کی آخرت نہیں ہوتی۔

”ہر شخص کے رویے کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ میں نے تمہیں کہا تھا نہ کہ جب تک آپ کسی دوسرے کی جگہ پر کھڑے ہو کر نہیں دیکھتے آپ کی سمجھ میں پوری بات نہیں آسکتی۔ ہر کہانی کی ایک دوسری سائیڈ ضرور ہوتی ہے۔“

لوگ کہتے ہیں زندگی میں یہ ضروری ہے، وہ ضروری ہے، میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا۔ نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ نہ لوگوں کی محبت ۔ بس آپ ہونے چاہئیں اور آپ کا اللہ سے ہر پل بڑھتا ہوا تعلق ہونا چاہیئے ۔

محبت پسندیدگی کو نہیں کہتے۔ عربی لغت میں محبت کسی شخص کا دوسرے کے نظر میں خوبصورت لگنے کو کہتے ہیں، اتنا خوبصورت کہ وہ دل میں کھب جائے

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top