15 Best Nemrah Ahmed Novel Quotes In urdu

0

انسان ایک مکمل پیکچ ہوتا ہے ، اس میں خوبیاں بھی ہوتی ہیں خامیاں بھی ، اور اگر ہم کسی کو اس کے ویکیسٹ لنک سےجج کرتے ہیں تو ہم بہت برے جج بن جاتے ہیں۔

کسی کا فین ہونے کا مطلب اپنی رائے کو اس کی رائے کا غلام بنا دینا نہیں ہوتا "

ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہوتا ہے۔ نہ اس کے خیالوں میں گم رہا جاتا ہے نہ اس سے بلکل فرار حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

”جب دوست اداس ہو تو اسے نصیحت نہیں کرتے ۔ بس خاموشی سے اس کو سن لیتے ہیں تا کہ اس کا دل ہلکا ہو جائے۔ کسی کا دل ہلکا کرنا ایک آرٹ ہے اور وہ ہم سب کو سیکھنا چاہیے۔۔

تمہارا ماضی جیسا بھی ہو، تمہارا مستقبل کورا کاغذ ہے۔ تم خود اسے اپنے ہاتھوں سے لکھ سکتی ہو۔ سیاہی کارنگ تمہاری چوائس

لوگوں کا تو کام ہے باتیں کرنا۔ کسی انسان کی عزت لوگوں کی زبانوں سے نہیں بندھی ہوتی کے وہ زبانیں کھولیں گے اور عزت گر جائے گی صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے انسان کی عزت وہ نہ چاہے تو کوئی رسوا نہیں ہو سکتا

”جب ہم اللہ کے بلانے پر نماز اور قرآن کی طرف نہیں آتے تو اللہ ہمارے لئے ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے، یہ دنیا اتنی تنگ کر دیتا ہے کہ ہمیں زبر داستی، سخت ناخوشی کے عالم میں آنا پڑتا ہے اور پھر ہم کرہا بھی بھاگ کر آتے ہیں اور اس کے علاوہ ہمیں کہیں پناہ نہیں ملتی۔ اس کی طرف طوعاً آ جاؤ محمل ! ورنہ تمہیں کرہا آنا پڑے گا۔“ اسے فرشتے کی بات سے بے حد خوف آیا تھا۔ اسے کان میں قرآن میں جائے گا۔

جس کے پاس واقعی صداقت اور امانت ہوتی ہے اور وہ واقعی قرآن حاصل کرنا چاہتا ہے تو قرآن اس کو دے دیا جاتا ہے ۔"

"منزل اہم نہیں ہوتی سفر اہم ہوتا ہے، جو سفر میں قائم اور خوش نہیں ہوتا، اسے منزل خوش نہیں کرسکتی

آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل مگر ہم زبان سے وہی کہیں گے جس یہ ہمارا رب راضی ہو ۔

ہم لوگوں کے ساتھ کے لیے نہیں ترستے ہم لوگوں کے ساتھ کی چاہ" کے لیے ترستے ہیں اور اسی " چاہ'' سے محبت کرتے ہیں۔ وہ لوگ مل جاتے ہیں تو پھر یوں لگتا ہے کہ وہ تو کچھ نہ تھے۔ سب کچھ تو وہ چاہ تھی جس کی ہم نے صدیوں پرستش کی تھی۔

صفا اور مروہ دراصل ایک عورت کے صبر کی نشانی ہیں۔ جب آپ کو بے قصور تپتے صحرا چھوڑ دیا جائے اور آپ اس توکل پر کہ اللہ ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا صبر کریں تو پھر زم زم کے میٹھے چشمے پھوٹتے ہیں ۔

" جب تمہیں تکلیف ہو اور دل افسردہ ہو تو دل میں رو لو مگر زبان سے وہی الفاظ نکالو جو اللہ تمہاری زبان سے سننا چاہتا ہے

ایمان اور تقویٰ بھی سانپ سیٹرھی کے کھیل کی طرح ہوتا ہے ۔ ایک صحیح قدم کسی معراج پر پہنچا دیتا ہے تو دوسرا غلط قدم کسی گہری کھائی میں۔۔۔"

انسان جس سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، اللہ اسے اس کے ہاتھوں سے توڑتا ہے ۔ انسان کو اس ٹوٹے ہوئے برتن کی طرح ہونا چاہیے، جس سے لوگوں کی محبت آئے اور باہر نکل جائے۔"

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top