اچھا دوست تمھارا ہاتھ اس وقت پکڑتا ہے جس تمھیں اس کی ضرورت ہوتی ہے مگر سچا دوست تمھارا ہاتھ اس وقت مظبوطی سے پکڑ لیتا ہے جب تم کہتے ہو کہ " مجھے اکیلا چھوڑ دو"
جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہو اُسے کبھی بھی دوست ملتا ہی نہیں
اچھا "ساتھی" وہ ہے جسے دیکھنا تمہیں خدا کی یاد میں مصروف کر دے، جس کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے اور جس کا عمل آخرت کی یاد دلائے۔
مخلص اور اچھے دوست پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ہم انہیں اپنی محبت کا پانی دیتے رہیں تو اور ہمیں اپنی خوشبو پہنچاتے رہتے ہیں اگر ہم ان سے غافل ہو جائیں سرسبز و شاداب رہتے ہیں تو مرجھا جاتے ہیں
بد گمانی کو اپنے اوپر کبھی بھی غالب آنے دس کیونکہ اس صورت میں ہمیں دنیا میں کوئی دوست اور ہمدرد نہیں ملے گا
جب کوئی دوست تم کو اپنے راز بتائے تو یہی سمجھ لینا کہ وہ تمہیں اپنی عزت امانت دیتا ہے،اس میں خیانت نہ کرنا
دوست وہ ہے ہے جو دوستی کا حق دوست کی غیر موجودگی میں ادا کرے اور غیروں کی محفل میں اسکی عزت کی حفاظت کرے۔
انسان کو اُس کی بُرائیوں سمیت قبول کرنے والا ہی اُس کا سچا دوست ہو تا ہے کیونکہ خوبیاں تو دشمن کی بھی متاثر کرتی ہیں۔