بہترین انسان کون ہے اس کا فیصلہ بدترین حالات کیا کرتے ہیں،اسی لیے بہترین لوگ بدترین حالات سے گھبرایا نہیں کرتے
زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں سرنگ کا ہوتا ہے جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلتے رہنے والے ہی جان سکتے ہیں مایوس ہو کر بیٹھ جانے والے نہیں
خود کو ایسا بنائیں کہ لوگ آپ کو اپنی محفل میں جگہ دیں نہ کہ آپ کی موجودگی ان کے لیے تکلیف کا باعث بنے
برے وقت کا ایک حل یہ بھی ہے کہ خاموشی اور صبر کے ساتھ اس کے گزرنے کا انتظار کرو۔
مثبت سوچ رکھنے والوں کے لیے یہ کبھی بھی مشکل نہیں ہو تا کہ وہ اپنی ناکامی کو ایک نئے موقع کی شکل میں دیکھیں
منفی سوچیں آپ کو کامیابی سے دور کر دیتی ہیں ناکامی کا خوف بڑھاتی رہتی ہیں ۔ یادرکھیں ناکامی کا خوف آپ کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
آپ کا ذہن ایک باغ کی طرح ہے اور آپ کی سوچیں بیج ہیں۔ آپ اپنے باغ میں پھول بھی اگا سکتے ہیں اور جڑی بوٹیاں بھی۔
آپکو جن نعمتوں سے نوازا گیا ہے جب آپ ان نعمتوں میں سے کسی نعمت پر غور کرتے ہیں تو آپ کے دل میں خوشی پیدا کرتی ہے۔ خوشی اس نعمت کا شکر ہے۔ زبان سے جتنا بھی شکر کر لیں مگر دل میں خوشی نا آئے تو ایسی کیفیت سے شکر گزاری کے فائدے نہیں اٹھائے جاسکتے۔
زندگی یہ نہیں چاہتی کہ ہم سب سے" بہتر ہوں زندگی بس اتنا چاہتی ہے کہ ہم سب سے بہترین کوشش کریں
زندگی کا فلسفہ ہر اک کے نزدیک مختلف ہے جو جیسے حالات سے گزرا زندگی اس کے نزدیک وہی ہے
اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو دنیا میں تمہیں کبھی کوئی نہیں توڑ سکتا
بچوں کی تربیت میں جوش، ہوش، فراموش کا یکساں تناسب قائم رکھو۔ تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہترین سانچے میں ڈھال سکیں۔۔
آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپکو ایک بات مل جائے گی اگر آپ کچھ نہیں کرنا چاہتے تو آپ کو ایک بہانہ مل جائے
بدنصیبی غریب ہونا ہیں، بدنصیبی بے ایمان ہونا ہے۔ روح کا انسانیت سے خالی ہونا برا ہے۔
















