”اے اللہ آپ کے فضل اور مہر بانیوں کی کوئی کمی نہیں ... میں قدم قدم پر آپ کو احسان کرتا ہوا پاتی ہوں مجھ سے آپ کی مہر بانیوں کا شکر ادا نہیں ہو پاتا میری اس کمی کو درگزر فرما۔ مجھے ہر درد اور تکلیف سے محفوظ رکھ ... میرے دل کے سکون اور میری خوشیوں کی حفاظت فرما۔“
زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہئے جو چیز ہاتھ سے نکل جائے اسے بھول جانے کی عادت ۔ یہ عادت بہت ہی تکلیفوں سے بچا دیتی ہے۔"
"یقین واحد کشتی ہے جو ہزار طوفان پر بھی کنارے سے لگ کر رہتی ہے۔۔ تم اپنی ساری امیدیں اپنے رب سے لگاؤ۔ وہ کارساز ہے ، وہ سنتا ہے کیونکہ صرف وہی تو قریب ہے"
اور جب تم روح کی باتیں کرو گے تو یہ سارے لوگ جنہیں تم دوست اور ساتھی کہتے ہو تمہیں چھوڑ جائیں گے۔"
اللہ دعارد نہیں کرتا، لیکن اس پے یقین ہونا چاہیے۔"
ہم جسے محبت سمجھ کر زندگی میں شامل کرنا چاہتے ہیں بعض اوقات وہ اذیت ثابت ہوتی ہے اور ہماری زندگی کا سکون ، چین سب کچھ برباد کر دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ دعا رد نہیں کرتے ، لیکن اس میں یقین ہونا چاہیے۔ آپ کسی پیر، کسی قبر ، کسی مزار کسی تعویذ کو وسیلہ بنائیں گے تو اللہ آپ کو انہی کے حوالے کر دے گا۔ آپ ایسا مت کیجیے گا۔ اگر آپ تہجد نہیں پڑھتیں کسی دعا کے لیے تو اس کا مطلب ہے آپ اس کو پانے کے لیے خود بھی سیر میں نہیں ہیں۔“
مسئلے خود حل نہیں ہوتے کرنے پڑتے ہیں اور اس کے دو طریقے ہیں۔ یا تو خود میں ہمت تلاش کرو یا زیادہ ہمت والے کو تلاش کرو ۔ ‘ اور پھر وہ عادتنا ہنسی ۔ یہ اس کا انداز تھا۔
وہ سوچا کرتی تھی کہ کبھی کوئی اتنی و فاضرور دکھائے گا کہ وہ اس کے لیے ساری دنیا چھوڑ دے گی۔۔۔۔۔ پھر اسے معلوم ہوا، “سب کچھ انسانوں کے لیے نہیں، اللہ کے لیے چھوڑا جاتا ہے ”