ضرورت کی چیز جب ضرورت سے زیادہ ملے تو ، وہ بھی غیر ضروری ہو جاتی ہے۔
ایسے خواب کو عزت اور تعریف سے دیکھیں جو آپ کواڑنے پر اکساتا ہے ۔
زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے ایک چھوٹا سا اصول اپنائیں روزانہ کچھ اچھا یاد رکھیں۔ کچھ بُرا بھول جائیں۔
کسی ایسے شخص کے ساتھ احسان کرنا جو اچھا ہو کیا معنی رکھتا ہے؟ وہ تو خود اچھا ہے آپ کا کیا کمال ہے اس میں؟ احسان ہے کہ جو آپ کے ساتھ اچھا نہیں، آپ اس کے ساتھ اچھا بنیں لیکن ہم میں سے کتنے لوگ یہ حوصلہ رکھتے ہیں۔
بہت سے دکھ ہماری قسمت میں لکھے ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں ملنے ہوتے ہیں۔ بعض سچائیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ چاہے کتنی بھی ناگوار گزریں مگر ہمیں ہمیں انہیں قبول کرنا پڑتا ہے
بعض دفعه زندگی ایک ایسے مقام پر ٹھہر جاتی ہے سمجھ نہیں آتا کہ کس طرف نکلیں، آگے یا تو اچھا لگتا ہے پیچھے۔ ایسے میں اگر کوئی دل کا بوجھ ہلکا کر دے
اچھے فیصلے تجربات سے ہوتے ہیں اور تجربات کیے کہ برے فیصلوں سے آتے ہیں یہی زندگی ہے اس پر بھی شرمندہ نہ ہوں بس غلطیوں ے سیکھ کر زندگی میں آگے بڑھتے جائیں
آپ کا جوابی رد عمل آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے منفی سوچوں لوگوں اور چیزوں کے بارے میں جتنا کم رد عمل دیں گے اتنا ہی پر سکون ہوتے جائیں گے

دوسروں کی غلطیوں سے سیکھیں آپ کی عمر اتنی نہیں کہ ساری غلطیاں خود کریں۔