10 Best Islamic quotes In Urdu

0


اپنے ارد گرد کے لوگوں کی نقالی میں اللہ کے راستے سے نہیں ہٹ جانا۔ کرنے دیں ان کو جو وہ کر رہے ہیں ۔ آپ ان سے مختلف ہیں ۔ آپ کو اللہ نے قرآن پڑھوادیا ہے۔ آپ کو اللہ نے ہدایت دی ہے۔ آپ نے وہ نہیں کرنا جو وہ کر رہے ہیں۔ آپ نے دنیا کی سی زندگی اللہ کی پابندیوں میں ہی گزارنی ہے۔ وہ اسی میں آپ کو اتنی وسعت دے گا کہ آپ اس سے راضی ہو جائیں گے۔


اللہ کی نعمتوں کا ایک شکر یہ بھی ہے کہ ہم اس کی دی ہوئی نعمتوں میں سے دوسرے انسانوں کا حصہ نکالیں۔ کیونکہ جیسے اشفاق احمد کے بابا جی کہتے تھے کہ تم نے کون سا پلے سے دینا ہے۔ جو اللہ نے دیا ہے اس میں سے دینا ہے۔ سو ہم نے اگر دینا اس رب کے دیے ہوئے میں سے ہے تو پھر مسئلہ کیا ہے؟
                      
قرآن بہت قیمتی ہے۔ یہ ہر انسان کے دل پر نہیں اترتا۔ یہ صادق اور امین دل پر اترتا ہے۔ یہ آہستہ آہستہ اپنے آپ کو اس طالب کے لیے کھولتا ہے جو اس کے احکامات کو مانتا ہے۔



اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں رزق کے طور پر عطا کی ہیں ، ان میں سے (جو چاہو) کھاؤ، اور اللہ کا شکر ادا کرو، اگر واقعی تم صرف اسی کی بندگی کرتے ہو۔


شیطان آپ کے پاس سرخ چہرے اور سینگوں کے ساتھ نہیں آتا، وہ آپ کے پاس ہر اس چیز کے بھیس میں آتا ہے، جس کی آپ کبھی خواہش کرتے ہیں ہی


پل صراط آسانی کے ساتھ عبور کرنے کے لئے اپنے پیروں کو گناہ اور برائی کی بیڑیوں کی قید اور بوجھ سے آزاد رکھیئے


ایمان جب انسان کے اندر اپنی جڑیں مضبوط کر لیتا ہے تو
بڑائی مشکل اور نیکی آسان ہو جاتی ہے دل نرم اور آنکھیں نم رہنے لگتی ہیں


زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں سرنگ کا ہوتا  جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلتے رہنے والے ہی جان سکتے ہیں مایوس ہو کر بیٹھ جانے والے نہیں


جب آپ اللہ کی خاطر اپنے آپ کو بُرائی سے دور رکھتے ہیں تو وہ آپ کو دوسروں کے ہاتھوں رسواء نہیں ہونے دیتا

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top